لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے آمدن سے زیادہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کے ناجائز اثاثے بنانے پر یونائیٹڈ بنک آف انڈیا کی ایم ڈی ارچنا بھارگو جبکہ ایک اور وفاقی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 109 کروڑ روپے کے بنک قرضے واپس نہ کرنے پر مشرقی پنجاب کی شوگر انڈسٹری کے ٹائیکون ”سمجھولی شوگرز“ کے چیئرمین گورمیت سنگھ مان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ سی بی آئی نے 98 کروڑ روپے کے بنک فراڈ کیس میں وزیراعلی مشرقی پنجاب کیپٹن ”ر“ امریندر سنگھ کے داماد ہرپال سنگھ سے تفتیش کی۔