ٹرمپ نسل پرست ہیں 57 فیصد امریکیوں کی رائے

Mar 02, 2018

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں ایوسی ایٹڈ پریس کےایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر نسل پرست انسان ہیں۔امریکہ کی کل آبادی کے نصف حصے سے اس سروے میں رائے لی گئی تھی جن میں سیاہ فام اور ہسپانوی نڑاد امریکی بھی شامل تھے۔سروے میں رائے دینے والے افراد میں سے 57فیصد نے اظہار کیا ٹرمپ کی مسلمانوں کے بارے میں پالیسی اچھی نہیں ہے جبکہ 56فیصد افراد نے اظہار کیا ٹرمپ کی پالیسیاں ہسپانوی نژاد امریکیوں کے لیے اچھے نتائج نہیں دے رہی ہیں۔سروے میں ایک تہائی افراد نے اظہار کیا کہ افریقی نژاد امریکیوں کے لیے ٹرمپ کی پالیسیاں اچھی نہیں ہیں اور ان کے نسل پرست ہونے کا تاثر زور پکڑتا جارہا ہے۔سروے میں صرف35فیصد سفید فاموں کو ملک کی سمت درست لگتی ہے جبکہ وائٹ ہاﺅس نے سروے کے نتائج پر فوری تبصرے سے گریز کیا ہے۔
سروے

مزیدخبریں