سونا درآمد معاملہ‘ ایف آئی اے نے کامران ٹیسوری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ پاکستان پی آئی بی کالونی گروپ کے رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف قومی تحقیقاتی ادارے نے سونے کی برآمدات کے حوالے سے جھوٹ بولنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے نے کامران ٹیسوری کے خلاف اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے زمینیں اپنے نام کرنے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے نے کامران ٹیسوری کے بینک اکاو¿نٹس اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ان کے خلاف نیب مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ دبئی میں سونے کے تاجر حنیف مرچنٹ نے ایف آئی اے کو خط لکھ کر کامران ٹیسوری کے خلاف تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ خط میں سونے کے تاجر حنیف مرچنٹ نے کامران ٹیسوری کے خلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں درج مقدمے کی تفصیلات سمیت انٹر پول کے نوٹس کی کاپی بھی منسلک کی۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ کامران ٹیسوری نے دبئی سے سونا درآمد کیا تاہم انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق سونے کے زیورات برآمد نہیں کیے۔ جی ایم اینڈ جیولری انڈسٹریل پارک میں کامران ٹیسوری کے بھائی عرفان نے 68 ایکڑ زمین اپنے نام کی تھی جس کےلئے انہوں نے 17 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔
ٹیسوری تحقیقات

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...