لاہور(لیڈی رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران کس منہ سے عوامی فلاح اورترقی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ پٹرول کی قیمتوںمیںمسلسل سات بار اضافوںکے ذریعے تیس روپے سے زائد بڑھاکردووقت کی روٹی کوترستے عوام پر مہنگائی کابم گرا چکے ہیں۔ نوائے وقت سروے میں گفتگومیں پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک اور ق لیگ رکن خدیجہ فاروقی نے کہا کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل کاکوئی ادراک نہیں۔ تحریک انصاف کی شمسہ علی اورمدیحہ وقاص نے کہاکہ لوگ شریف برادران سے عاجز آچکے ہیں صاف پتہ چل گیا ہے کہ انہیں عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ورکنگ خواتین نبیلہ شاہین اور ماریہ کوکب نے کہاکہ تنخواہیں نہیں بڑھتیں مگر پٹرول کی قیمتیں بڑھابڑھاکر مہنگائی کے بم عوام پرگرائے جارہے ہیںاور کوئی پوچھنے والانہیں۔ گھریلوخواتین فرحت زبیر اور صباحت محسن نے کہاکہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے سبزی دال چکن سمیت تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
پٹرول بم گرانے والے کس منہ سے فلاح عامہ کی بات کرتے ہیں: خواتین رہنما
Mar 02, 2018