لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فا¶نڈیشن کے تمام آپریشنز اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب کے سپرد کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کے آپریشنز اور ثاثے اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت کے حوالے کئے۔ دونوں تنظیموں کی 170 جائیدادیں تحویل میں لے لی گئیں۔ دونوں تنظیموں کی ایمبولینسز انجمن ہلال احمر کے سپرد کر دی گئیں۔ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فا¶نڈیشن سے وابستہ 40 ویب سائٹس بھی بند کر دی گئیں ۔ پی ٹی اے نے امریکہ اور فرانس سے بھی دونوں تنظیموں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست کر دی۔ جماعة الدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے ملک بھر میں ایسی کارروائیاں کر رہی ہے۔ جماعة الدعوة اور ایف آئی ایف کے اثاثہ جات قبضہ میں لینے سے بلوچستان، سندھ، پنجاب، شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں جاری ریلیف سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور تعلیم و صحت سمیت دیگر رفاہی و فلاحی منصوبہ جات جاری رکھنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ ہم حکومت پاکستان کے ان غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کیخلاف بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے ہزاروں کی تعداد میں غربائ، یتامیٰ، بیوگان اور مستحق افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یحییٰ مجاہد نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور پاکستان کیخلاف سازشوں سے متعلق بھرپور آواز بلند کرنے پر جماعة الدعوة کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بھارت و امریکہ کا اصل ہدف سی پیک اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے۔ کسی بھی آزاد اور خودمختار ملک میں ایسے اقدامات نہیںکئے جاتے جو پاکستانی حکمران کر رہے ہیں۔
جماعة الدعوة
جماعة الدعوة، فلاح انسانیت کے آپریشنز اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب کے سپرد
Mar 02, 2018