اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپٹما کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، وفد کی سربراہی چیئرمین عامر ریاض اور صدر اعجاز گوہر نے کی، عامر ریاض ایپٹما کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت ایپٹما کو درپیش مسائل حال کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ملک میں سرمایہ کار دوست پالیسی واضح کی ہے، صنعتی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میںشامل ہے، چیئرمین ایپٹما نے کہا کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
چیئرمین ایپٹما کی سربراہی میں وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا
Mar 02, 2018