لاہور (کامرس رپورٹر) پیکیجڈ دودھ کو محفوظ اور صحت مند بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں عوام کو معلومات دینے کے طور پر، نیسلے پاکستان عوام، صحافیوں اور اہم رائے کے حامل کلیدی مشاہیر کے لئے اپنی فیکٹری اور پلانٹ کا دورے کا انعقاد کرتا رہا ہے۔ حال ہی میں اپنے پروگرام'Seeing is believing' کے تحت کمپنی نے اپنی شیخوپورہ فیکٹری کے دروازے صحافیوں کے لئے کھول دیئے۔شیخوپورہ فیکٹری ، نیسلے کی ملٹی پراڈکٹ فیسیلٹی ہے جہاں نیسلے کی مصنوعات تیاری کے مراحل طے کرتی ہیں، اور ملک میں یہ واحد فیکٹری ہے جسے الائنس فار واٹر اسٹیورڈ شپ (AWS) کا سرٹیفیکٹ ملا ہے۔دورے کے دوران، راحیل افضل، فیکٹری مینیجر، اور کمپنی کے دوسرے حکام نے پلانٹ کے آپریشنز کے بارے میں صحافیوں کے منتخب گروپ کو بریفنگ دی۔ مہمانوں کو مکمل عمل،یعنی دودھ کی کلیکشن سے لیکر اس کی ٹیسٹنگ، اور پراسیسنگ و پیکیجنگ دکھائی گئی۔ نیسلے کی ویلیو چین میںکوالٹی اور حفاظت کے معیار کا مظاہرہ کیا گیا، تاکہ صارفین کو پیکجڈ دودھ پیدا کرنے کے مراحل سے آگاہ کیا جاسکے اور دورہ کرنے والے صحافیوں کے گروپ نے پوری فیکٹری کا دورہ کیا اور دیگر مصنوعات کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ بھی دیکھی۔