پاکستان کی خطے میں اپنی ایک علیحدہ حیثیت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ برطانیہ و یورپ میں مقیم کشمیریوں ، پاکستانیوں نے ہر سطح پر جدوجہد کی اور جن ممالک میں رہ رہے ہیں وہاں اپنا وقار بلند کیا۔اِن خیالات کا اظہار ممبر آف پارلیمنٹ (برٹش) پولیس آفیسرز، فائر بریگیڈ آفیسر و سول سوسائٹی کے افراد نے کوونٹری فلاور کی تقریب سے کیا ۔ ممبر پارلیمنٹ اندریو سٹیون نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ یہاں مقیم افراد اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ہر شخص ترقی کی راہ پر گامزن ہے دیگر کونیئز سے پاکستانی بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔پاکستان جانے کے لئے پاکستان کی ائیر لائن پی آئی اے کمال کی ائیر لائن ہے فائر بریگیڈ و پولیس کے آفیسر مسٹر جاکسن اور ایرک پیٹر نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں پڑھا ہے ایک خوبصورت ملک ہے لیکن آئندہ چند ماہ کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا اور مجھے پی آئی اے کے ذریعے ہی سفر کرنا ہے کیونکہ مجھے شوق ہے کہ پاکستان دیکھوں اور اس کی اپنی ائیر لائن پر سفر کروں۔ پاکستان ایک اہم ملک ہے جس کے بارے میں ہمیں معلومات بھی ہیں اور کچھ معلومات یہاں مقیم پاکستانی ہمیں دیتے رہتے ہیں جس سے ہمارا دل کرتا ہے کہ پاکستان کا دورہ کریں کوونٹری فلاور کے عہدیداران چودھری عامر اور ملک وقار نے کہا کہ پاکستان ایک منفرد ملک ہے جہاں خوبصورت موسم اور مختلف آب و ہوا کے ساتھ ساتھ موسمی فروٹ دستیاب ہیں۔ حکومت نے امن کا ایک ایسا ماحول بنا رکھا ہے کہ سب کو تحفظ فراہم ہے۔ غیر ملکیوں کے لئے کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں وہ پُرامن ماحول میں رہ کر اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔ پاکستان ایک ایسا خوبصورت ملک ہے جہاں زندگی آرام و سکوں سے گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے چیئرمین عمر خان الٰہی ، سی ای او ڈاکٹر مشرف نے پی آئی اے کو ایک خوبصورت پُرسکون ائیرلائن بنانے کے لئے اقدامات کر رکھے ہیں جن کی صلاحیتوں سے آج ہر شخص پی آئی اے پر سفر کو ترجیح دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئندہ ماہ چھٹیوں میں برٹش کا ایک گروپ پاکستان کادورہ کرے گا۔ مس کولن نے کہا کہ وہ پاکستان جا چکی ہیں انہیں پاکستان رہنے اور آئندہ بھی پاکستان جائیں گی۔ اس موقع پر خرم ملک،خلیل، چوھری عامر، راجہ فاروق نے کہا کہ کوونٹری فلاور کا مقصد جہاں پاکستان کا نام اور مقام بلند کرنا ہے وہاں پاکستان کے اداروں کو مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کرنا ہے۔ ڈاکٹر مشرف اور عرفان الٰہی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ اُن کی ذاتی دلچسپی سے قومی ائیر لائن کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ قومی اداروں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کئے جائیں تاکہ عوام کو اپنے اداروں اور قومی ائیر لائن سے متعلق پتہ چل سکے اور سفر کرنے کے لئے اسے ترجیح دیں۔ انہوں نے ملک وقار اور پی آئی اے برطانیہ کے کنٹری مینجر قاضی سراج کی خدمات کو بھی سراہا ممبر آف کیبنٹ کامران خان نے کہا کہ عرفان الٰہی، سی ای او ڈاکٹر مشرف اور وزیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی نے پی آئی اے میں ایک مرتبہ پھر جان ڈال دی۔ آج کی تقریب میں وقار ملک اور قاضی سراج نے پی آئی اے سے متعلق آگاہ کر کے عوام کو بھی حوصلہ دیا اور پی آئی اے کی شان و شوکت میں اضافہ کیا۔ آج سینکڑوں افراد پر مشتمل اس تقریب میں بھٹکے ہوئے لوگ قائل ہوئے ۔ ایسی تقریبات کا اہتمام انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام کو وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جا سکے اور انہیں اپنی ائیر لائن سے متعلق آگاہ کیا جانا چاہئے۔ سردار مہتاب عباسی اور چیئرمین عرفان الٰہی اور ڈاکٹر مشرف نے بروقت تبدیلیاں کر کے ادارے کو منافع بخش بنا دیا جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ تقریب سے کوونٹری فلاور کے چودھری عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ادارے پاکستان کی پہچان ہیں۔ ان اداروں سے متعلق برطانیہ یورپ میں آگاہی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ ہمیں پی آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ممتاز کاروباری، سماجی شخصیت چودھری احمد علی منہاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان ہمہ تن حاضر ہیں کوونٹری فلاور کے مقاصد نیک مقاصد ہیں اس کی تکمیل کے لئے وہ تعاون کرتے رہیں گے۔یہ ایک نیک مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان اور پاکستان کے ادارے کو مضبوط کر کے ہم ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔ کمیونٹی تعاون کرے تو ہم قومی ائیر لائن اور دیگر اداروں کو تقویت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے وقار ملک کی خدمات کی تعریف بھی کی۔ تقریب سے دیارِ مدینہ سے محمد سجاد، راجہ ناضر شالہ جیک، ظفر اقبال، عمران خان برمنگھم، مسالت حسین ، چودھری کامران برمنگھم ، خلیل حسین، محمد عاصم، آصف خان، شیخ اسلم ، امجد علی، چودھری طارق نے بھی خطاب کیا اور کوونٹری فلاور کقو سراہا ۔
کوونٹری فلاور کی تقریب
Mar 02, 2018