پیپلز پارٹی اور پاکستان کے عوام آپس میں لازم وملزوم ہیں

Mar 02, 2018

ذوالفقار علی بھٹو عوامی لیڈر اورغریبوں کے دل کی دھڑکن تھے،وہ ڈرائنگ روم کی سیاست کرنے کو عام عوا م تک لے کرآئے، 90ویں سالگرہ کی تقریب سے مقررین کا خطابپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کے عوام آپس میں لازم وملزوم ہیں ۔ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے جسے باہر نکالنا ناممکن ہے ۔ لوگ آج بھی پیپلز پارٹی سے ویسی ہی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں جیسی رکھتے تھے، پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک غریب عوام اور حالات کا پسا ہوا طبقہ ہے جو آج بھی پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کی ذوالفقارعلی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر دوبئی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف ریجن کے صدر میاں منیرہانس اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف ریجن کے صدر میاں منیرہانس اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا ۔ تقریب میں فضل درانی، رانا جاوید ، غلام عباس بھٹی، ریئس قریشی، نذیربھٹی ایڈووکیٹ ، زاہدہ ملک ، اسد بھٹی، عاصمہ اعوان ویلفیئرقونصل، ذوالفقار علی مغل جمیل فاروق چیچی ، حافظ ارشد اشفاق مغل ، انوار چوہان، عارف رضا، وقار سلطانی، یاسربشیر، احسان گوگا، مظفرباجوہ چودھری شیریں درانی، شہزادی توصیف چیمہ، نثار خٹک، عرفان گوندل فضل گجر ، شفیق صدیقی، ملک اسلم، اور دیگرمتعددکارکنوں اورجیالوں نے شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے سابقہ ایڈوائزرمرزا اختیاربیگ نے شرکت کی اور وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو ذوالفقارعلی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی گئی۔ معززین نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو صحیح معنوں میں عوامی لیڈراورغریبوں کے دل کی دھڑکن تھے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں پی پی پی اپنی قیادت کے تحت منظم اور ایک پلیٹ فارم پر ہے جبکہ ہم بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں