اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ آئیسکو ریجن میں کہیںبھی ایک ماہ سے زائدعرصہ کے خراب میٹرموجود نہیں ہیں،فیلڈ افسران وزارت انرجی کیہدایات کی روشنی میں صارفین کو نئے کنکشنز کی فوری فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، تمام ریجنل اور فیلڈ سٹورزمیں وافر مقدار میں میٹرز اور دیگر سامان کی موجودگی کے باوجود صارفین کو نئے کنکشن میں دشواری کی شکایات ناقابل برداشت تصور کی جائیں گی جنکے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صارفین کی توقعات کو پورا کرنا اور اپنے عہدوں سے بھرپور انصاف کرنا ہمارا پیشہ ورانہ اور اخلاقی فرض ہے جس کی ادائیگی کر کے ہی رزق حلال کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔