اسلام آباد(آئی این پی)رواں سال بھارت میں ہونے والے 14 ویں ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایف آئی ایچنے اعلان کیا کہ ٹورنا منٹ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلا جائے گا۔ٹیموں کو 4 پول میں تقسیم کیا ہے۔پول اے میں ارجنٹینا، اسپین، نیوزی لینڈ اور فرانس جب کہ پول بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول سی بیجلیئم، کینیڈا، جنوبی افریقا اور میزبان بھارت پر مشتمل ہے جب کہ پاکستان ٹیم پول ڈی میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔
14ویں ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
Mar 02, 2018