کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میںمسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے او ر زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید41کروڑ54لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق23فروری کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب82کروڑ 87لاکھ ڈالرز سے گھٹ کر18 ارب 41کروڑ33لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر35 کروڑ81لاکھ ڈالرز کمی سے 12ارب34کروڑ56لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر5کروڑ73لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب6 کروڑ 77لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ،گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری اخراجات کی مد میں35کروڑ 80لاکھ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں41کروڑ54لاکھ ڈالرزکی کمی
Mar 02, 2018