سپریم کورٹ:غیرمعیاری ادویات ساز کمپنی کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی

سپریم کورٹ میں غیرمعیاری ادویات ساز کمپنی کیس کی سماعت ہوئی،، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جعلی دوا ساز کمپنی کے سامنے بے بس ہوگئی،، ڈریپ نے جعلی دواساز کمپنی کیخلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،، دوران سماعت چیف جسٹس نے دواساز کمپنی کے مالک محمد عثمان کو طلب کر لیا،،آئی جی پولیس اسلام آبادکو کمپنی کے مالک کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت،، سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی پولیس راجا رفعت مختار کو بھی طلب کر لیا،، ایڈیشنل ڈی جی نیب بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیے گئے ،، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ غیرمعیاری ادویات بنانے والی کمپنی کا مالک ڈریپ کے قابو کیوں نہیں آرہا؟ ڈریپ حکام نے کہا کہ کمپنی کا مالک اتنا طاقتور ہے کہ اسے ہاتھ نہیں ڈال سکتے،، کمپنی کیخلاف ایکشن لیں تو نیب، ایف آئی اے ہمارے خلاف متحرک ہوجاتے ہیں،،
چیف جسٹس نے کہا کہ آخر یہ بندہ کون ہے؟ اب تو اس شخص کو میں خود دیکھنے کیلئے مشتاق ہوں،، ڈریپ اس شخص سے ڈر گیا ہے، ہوسکتا ہے اس شخص کو دیکھ کر میں مقدمہ ہی واپس لے لوں،، حیرانگی کی بات ہے کہ کمپنی کیخلاف کارروائی کی درخواست ڈریپ نے دی ہے،،غیرمعیاری ادویات ساز کمپنی کیخلاف کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی گئی

ای پیپر دی نیشن