جھوٹےالزامات لگانےوالےسوچیں کہ سرمایہ کاری کرنیوالےممالک کیا سوچتےہونگے:شہبازشریف

مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں.ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہا اور میرے دامن پر کوئی داغ نہیں۔لاہور میں ارکان اسمبلی سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی بھرپور جذبے سے کرتے رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے بنائے، ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہا اور میرے دامن پر کوئی داغ نہیں، ہم نے خدمت کی سیاست کی جب کہ مخالفین الزامات کی گرد اڑاتے رہے، جھوٹے الزامات لگانے والے سوچیں کہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کیا سوچتے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن