میکسیکومیں امریکا کی سفیررابرٹاجیکب سن نے عہدے سے استعفی دیدیا ہے، اس سے پہلے امریکی نمائندہ برائے شمالی کوریاجوزف ین رواں ہفتے استعفی دے چکے ہیں جبکہ پاناما میں امریکی سفیر بھی مستعفی ہو گئے ہیں ۔امریکی اخبارکے مطابق رابرٹا کوشکایت تھی کہ صدر کا داماد بیک چینل سے میکسیکو سے معاملات کررہا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اے ٹی اینڈ ٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو ایڈوٹیکر کو رابرٹاجیکب سن کی جگہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔