1981ء میں17سالہ نوجوان نے ملک ایلزبتھ دوم کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، نیوزی لینڈ نے خفیہ دستاویزات جاری کر دیں، نیوزی لینڈ کی سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹوفر لیوس نے نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں ملکہ پر گولی چلائی تھی۔واقعہ ڈونیڈن میں 14 اکتوبر1981ء کو شاہی پریڈ کے دوران پیش آیا،پولیس نے لیوس کو تھوڑی ہی دیر بعد گرفتار کر لیا تھا۔ ایک سابق پولیس اہلکار نے کہا کہ پردہ پوشی اس ڈر سے کی گئی کہ آئندہ برطانیہ سے شاہی مہمان نیوزی لینڈ آنا چھوڑ دیں گے۔