بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی,سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج

پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتال انگیزی کے خلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اوریکم مارچ کو ایل او سی کے بھمبر سماہنی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے نہالہ گاں کا شہری ظفراقبال شہید، اہلیہ اوربچہ زخمی ہوئے جب کہ رواں سال بھارتی فائرنگ سے 20 شہری شہید اور71 زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن