نواز شریف کی تینوں ریفرنسزمیں واجد ضیاکاایک ہی بار بیان قلمبند کرانیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز میں واجد ضیا کا ایک ساتھ بیان قلمبند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا. احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز میں واجد ضیا کا ایک ساتھ بیان قلمبند کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں ریفرنسز میں ایک گواہ کا بیان یکجا کرنے کا حکم دیا تھا۔ واجد ضیا کا الگ الگ بیان ہونے سے ہمارا دفاع کمزور ہو جائے گا۔ گواہ بہت تیز ہے اپنا بیان بہتر کر لے گا۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے نیب کی جانب سے نواز شریف کی درخواست کی مخالفت کر دی۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ نواز شریف کیس میں تاخیر کے لیے غیر موثر درخواستیں دائر کر رہے ہیں لہذا نواز شریف کی یہ درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن