لاہورہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی, جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی. درخواست گزار کے وکیل فاروق امجد میر نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے عدالتی اشتہاری اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کسی قانونی جوازکے بغیر منظورکئے اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے جو کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی ہے. درخواستگزار نے استدعا کی کہ کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کا اطلاق نہ کئے جانے پر اسحاق ڈارکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں .عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النطر میں درخواست گزار متاثرین فریق نہیں ہے ,الیکشن کے بعد درخواست گزار اسحاق ڈار کے خلاف الیکشن پیٹیشن دائر کر سکتا ہے. عدالت نے اسحاق ڈار کو انتخابات کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
لاہورہائیکورٹ نےاسحاق ڈارکوسینٹ کےانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی
Mar 02, 2018 | 21:42