اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج ۔ اپوزیشن لیڈر نے آﺅٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگ لی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہواہے۔ اس موقع پر اپوزیشن نے جبری قرارداد پڑھنے کی کوشش کی جس سے اپوزیشن ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے ۔ جبکہ اسپیکر نے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر اپ نیب کے خلا ف حکومت کو قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے تھے۔ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے آپ حکومت کو اس کے خلاف قرارداد کی کیسے اجازت دے سکتے تھے۔