مگ طیا رے کی تبا ہی،بھارتی حکومت نے ائیرفورس کے اعلی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

Mar 02, 2019

نئی دہلی(آ ئی این پی)پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی )کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کیے جانے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔جمعہ کوبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ائیر مارشل سی ہری کمار کو ایسٹر ن ائیر کمانڈ چیف کے عہد ے سے ہٹا دیا ہے ، جنہیں 2017 میں اس عہد پر تعینات کیا گیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق ائیر مارشل ہری کمار کی جگہ ائیر مارشل رگھوناتھ نمبیر کو انڈین ائیر فورس کے ویسٹرن ائیر کمانڈ کے عہد پر تعینات کر دیا گیاہے ۔

مزیدخبریں