اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصی کے ایک محافظ کو مسجد سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان فراس الدبس نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے قبلہ اول کے محافظ علی احمد کو باب الاسباط سے باہر آتے ہوئے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ایک مقامی حراستی مرکزمنتقل کر دیا گیا ۔علی ا حمد کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی جب دوسری جانب صہیونی فوج نے محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کی بڑی تعداد کو حراست میں لے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...