کھیوڑہ (نامہ نگار)زاہدہ بی بی بیوہ محمد ابراہیم سکنہ قمر گائوں نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کو تحریری درخواست دی ہے کہ کسلیاں گائوں کے ملازمین جوکہ پولیس میں ملازمت کرتے ہیں نے اس کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اس کے سسرال کی ملکیتی جگہ مکان اور زرعی زمین پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے اور اس کے سسرال کی وفات کے بعد مکان کے تالے توڑ کر قابض ہو گئے ہیں۔ جبکہ قانونی وارث میں ہوں۔لیکن یہ با اثر اہلکار کبھی میری انکوائری جہلم رکھوا دیتے ہیں اور کبھی پنڈدادنخان اب تک میں درجنوں انکوائریاں بھگت چکی ہوں۔میرے سسر نے جو زمین مسجد کو وقف کردی تھی اس زمین پر بھی ان ظالموں نے قبضہ کر لیا ہے۔ علیٰ افسران کے پاس اگر کوئی بھی درخواست دی جاتی ہے تو تھانہ میں موجود یہ یہ اہلکار کسی کی داد رسی نہیں ہونے د یتے ہیں۔ یہ اہلکار اتنے با اثر ہیں کہ مقامی ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی اپنے علاقہ میں یا قریب تھانہ یا چوکی میں لگوا لیتے ہیں۔میری چیف جسٹس آف پا کستان وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔