لاہور(خصوصی نامہ نگار ) خیابان چورہ شریف لاہور میں خلیفہ اول سیدناابوبکرصدیق ؓ کے یوم وفات کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان و سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف یوسف المشائخ پیر سیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے کہاکہ پاک فصائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی نے بھارتی طیارے گرا کرسیدناابوبکرصدیق ؓ کے ساتھ اپنی نسبت کا حق ادا کردیا۔فضل کبیر فاونڈیشن کی جانب سے حسن صدیقی کو تمغہ صداقت ،چاندی کی شمشیراورنقدانعام سے نوازیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے بہادرپاکستانی قوم کو للکارا ہے ارض پاک کا ہرفرد مادروطن کے دفاع کیلئے خون کا آخری قطرہ تک پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کامعاملہ ہے عظیم وطن کی خاطر بسترپرمرنے کے بجائے بارڈرپرجان قربان کریں گے۔ سیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوامی نمائندوں کی جانب سے اظہار یکجہتی اوردشمن کویک زبان جواب دینا قابل تحسین ہے۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کلمہ توحیدپربنا اس کی حفاظت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ ہے پوری قوم افواج پاکستان اورحکومت کی پشت بان ہے۔ کانفرنس سے سید احمد سبطین حیدرشاہ گیلانی، سیداحمدسبطین حیدر شاہ گیلانی، محمد نواز کھرل اورمحمد احمد رضا نے بھی خطاب کیا۔
پائلٹ حسن صدیقی کو تمغہ صداقت دیں گے:پیر کبیرعلی شاہ
Mar 02, 2019