مسٹر پاکستان‘مسٹر پنجاب کے ٹائٹل عنصر محمود نے اپنے نام کر لئے

Mar 02, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 67 ویں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل عنصر محمود نے اپنے نام کر لیا جبکہ مسٹر پنجاب کا ٹائٹل بھی انہی کے نام رہا۔ نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی پنجاب کے نام رہی۔ جونیئر مسٹر پاکستان کا ٹائٹل شفیع اﷲ نے جبکہ جونیئر مسٹر پنجاب کا ٹائٹل زبیر بٹ کے نام رہا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام67 ویں مسٹر اینڈ مسٹر جونیئر پاکستان اور نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کا انعقاد لاہور میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے تن سازوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عنصر محمود نے مسٹر پاکستان اور مسٹر پنجاب کے دونوں ٹائٹل جیت لیے۔ مسٹر جونیئر پاکستان کا ٹائٹل شفیع اﷲ کے نام رہا جبکہ جونیئر مسٹر پنجاب کا ٹائٹل زبیر بٹ نے جیت لیا۔ ٹیم ٹرافی کے مقابلوں میں پنجاب نے پہلی، زرعی ترقیاتی بنک نے دوسری جبکہ کے پی کے نے تیسری پوزیش حاصل کی۔ ان مقابلوں میں مسٹر فٹنس فزیک کا ٹائٹل عبدالمان دورانی جبکہ ماسٹر پاکستان محمد فیاض بنے۔ مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی تھے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اورفیڈریشن کی جانب سے صوبائی وزیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزیدخبریں