گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی سالانہ کھیلیں اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی سالانہ کھیلیں رنگا رنگ جم خانہ مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ۔3روزہ کھیلوں میں 5ہزار سے زائد طلباء اور اساتذہ نے حصہ لیا۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی مریم یا سین بہترین فی میل اتھلیٹ قرار پائی،جبکہ بہترین میل اتھلیٹ کا اعزازعلی حیدر نے اپنے نام کیا۔لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور اولڈ راوئین کامران لا شاری کھیلوں کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ اور ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان نے بھی خطاب کیا۔کامران لا شاری کا کہناتھا کہ سپو رٹس طلباء میں خودعتمادی پیدا کر تا ہے جی سی یو نیورسٹی سپورٹس ڈے میں زیادہ طلباء کی کھیلو ں میں شمو لیت دیکھ کر خو شی ہو ئی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کہنا تھا کہ جی سی یو میں سپورٹس پر داخلوں کا میرٹ تعلیمی میرٹ سے بھی زیادہ ہے،کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان کا کہنا تھا کہ جی سی یو نے کھیلو ں میں بہت بڑے نام پیدا کئے ۔بعدازاں میوزیکل چیئرزکامقابلہ تہمینہ نے،چاٹی ریس آمنہ اشرف نے،سیک ریس فرحان نے،اوبسٹیکل ریس علی رضا نے اور فور لیگ ریس تہمینہ ،مریم اور رابعہ نے جیتی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بھی رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...