امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات آ ج دوبارہ شروع ہوں گے

کابل(این این آئی)افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ اختتام ہفتہ تک روک دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیل زاد نے ایک بیان میںکہاکہ فریقین آئندہ دو روز تک داخلی طور پر صلاح و مشورے کریں گے جس کے بعد ہفتے کے روز دوبارہ ملاقات ہو گی۔ خلیل زاد نے گزشتہ تین روز کے مذاکرات کوٹھوس اور تعمیری قرار دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ حتمی طور پر امن کے حصول کے لیے دھیمے مگر مستحکم انداز میں پیشرفت جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...