بھارتی پائلٹ کی رہائی سے اخلاقی جنگ جیت لی، عمران نے مچبت پیغام دیا: عثمان بزدار

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں لائیوسٹاک کے فروغ اور ترقی کے لئے اینیمل ہیلتھ ایکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور 10لاکھ مویشیوں کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بتایا گیا کہ مویشیوں کی رجسٹریشن سے بہتر نسل حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ آئی وی ایف ٹیکنالوجی اپنا کر دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار کے لئے کراس بریڈ مویشی حاصل کئے جائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ غربت میں کمی کے لئے پولٹری پراجیکٹ میں توسیع کی جائے گی اورپولٹری پراجیکٹ کی توسیع سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں اضافے کابے پناہ پوٹینشل موجود ہے اورلائیوسٹاک شعبے کی پائیدار ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی اور لائیوسٹاک سیکٹر میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دیہات کے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے لائیوسٹاک کو فروغ دیں گے کیونکہ لائیوسٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے۔ دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنانا ہوگی ،وزیر اعلیٰ کو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے سربراہان نے بھی محکمہ ٹرانسپورٹ اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اورپسماندہ علاقوں میں بھی جدید ٹرانسپورٹ سروس متعارف کرائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان سے پاکستان نے بھارت سے اخلاقی جنگ جیت لی ہے اوروزیر اعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کا عالمی برادری بھی خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم عمرا ن خان نے امن کیلئے جرات مندانہ اقدامات کر کے دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے کیونکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور امن کی ہی جیت ہو گی۔ موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتیں ہم آواز اور متحد ہیں اورملکی سا لمیت اور وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مادر وطن کے وقار ، سلامتی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بھارت کے جھوٹ کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا ہے اوربھارتی قیادت شکست کی خفت کا شکار ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی پاکستان کی پوری قوم کا فخر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...