لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ کے صدر ثناء اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار خطے کے تقریباً دو ارب انسانوں کو اپنے جنگی جنون اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تباہی سے دو چار کرنے سے باز رہے یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پلوامہ دھماکہ خود کروا کر اس کا الزام پاکستان پر رکھ کر دہشتگردی کا مرتکب ہوا ہے جس کا جواب بھی اسے جلد مل گیا اب وہ اس سے سبق حاصل کرے اور خطے میں امن بھائی چارے، ترقی اور انسانیت کی بقاء کیلئے اپنے رویئے پر غور کرے اور کشمیریوں کے فون سے مزید ہاتھ نہ رنگے ان کے حقوق دے تاکہ وہ دنیا ایٹمی خطرے سے باہر نکلے پائلٹ کی واپسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔