پاکستان کا بھارت کی ماحولیاتی جارحیت پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان

پاکستان نے بھارت کی ماحولیاتی جارحیت پراقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔   غیرملکی خبررساں ا دارے  کے مطابق پاکستان پر4روزقبل بھارتی بمباری سے بالا کوٹ میں صنوبر کے درختوں کی تباہی پر اقوام متحدہ کو باضابطہ شکایت درج کرائے گا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ درخت تباہ کر کے بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی پھیلائی۔بھارتی بمباری سے پاکستان میں نا صرف صنوبر کے درخت تباہ ہوئے بلکہ دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ بھی ہوا۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بتایاجائے گا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے بعد ایکو دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے جھوٹ کہا تھا کہ اس کے طیاروں نے پاکستان میں کالعدم جیش محمد کے ایک کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے 300سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد خود بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن