او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت کا عزم دہرایا گیا ہے :ترجمان دفتر خارجہ

Mar 02, 2019 | 21:54

ویب ڈیسک

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت کا عزم دہرایا گیا ۔اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی او آئی سی اجلاس پر اپنے رد عمل میں ترجمان نے کہا کہ او آئی  سی قرارداد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں وکشمیر بنیادی تنازعہ ہے، جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے کشمیر کے تنازعہ کا حل ہونا ناگزیر ہے۔قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ عالمی برادری سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔ترجمان کے مطابق بھارت کے خلاف فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی ایک اور قرارداد منظور کی گئی ،قرارداد میں بھارتی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔پاکستان نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ  کیا مگر دیگر سیشنز میں دفتر خارجہ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں