ناموس رسالت ؐ کیلئے جان قربان کرنیوالے حیات جاودانی پاتے ہیں:اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے دعوت پر ملک بھر میں عظیم عاشقِ رسولؐ شہید ناموسِ رسالتؐ غازی ممتاز حسین قادری کے عرس کے موقع پرتقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بارہ کہومیں ممتاز حسین قادری کے مزارپرحاضری دی۔’’ ممتاز حسین قادری کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاقانون ناموس رسالتؐ 295c کے خلاف پیرس میں میڈیا کے سامنے آسیہ ملعونہ کی ہرزہ سرائی حکومت پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ناموس مصطفیٰ ؐ کی پاسبانی نے غازی ممتاز حسین قادری کو حیات جاودانی سے نوازدیا ہے۔حج فارم سے ختم نبوت کے کالم کے اخراج پر وزیر مذہبی امور کی معذرت عذرگنا ہ بدتر از گناہ کے مترادف ہے ۔ناموس مصطفیٰ ؐ پر جان فدا کرنیوالے ہیرو ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔یورپ کی رنگینیوں میں مست مزاج لوگ عشق رسول ؐکی شیرینیوں سے بے خبر ہیں۔ برصغیر کے خمیر میں عشقِ رسولؐ کی خصوصی تڑپ موجود ہے۔ تحفظ ناموسِ رسالت ؐ پاکستان جیسی اسلامی ریاست کی ذمہ داریوں میں سے بنیادی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن