لاہور(نیوزرپورٹر) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی کا دورہ ختم اب ترقی اور خوشحالی کا دورہ شروع ہورہا ہے ‘ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم عوام زیادہ سے زیادہ ریلیف اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر یں گے۔ وزیر اعظم عمران خان جو بھی وعدہ کرتے ہیں وہ اس پر عمل کرتے ہیں اور مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے بھی حکومتی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں ایل پی جی میں بھی عوام کو ریلیف مل رہا ہے اب ہر آنیوالادن ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مہنگائی کا دورختم ‘ ترقی کا شروع ہونے والاہے:رانا اخترحسین
Mar 02, 2020