لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 235رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سات رنز کی برتری حاصل ہوئی مگر دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن دھوکہ دے گئی اور 90رنز پر 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ شاہ چودہ ‘اگر وال تین ‘پجار چوبیس ‘ویرات کوہلی چودہ ‘رہانے نو یادیو ایک رن بناکر چلتے بنے۔وہاڑی پانچ اور پنت ایک رن پر کھیل رہے ہیں ۔ ٹرینٹ بولٹ نے تین ‘ٹم سائوتھی ‘گرینڈہو م اور ویگنرنے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ قبل ازیں میزبان کیویز ٹیم 235رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ ٹم لاتھم باون ‘بلنڈل تیس‘کین ولیم سن تین ‘راس ٹیلر پندرہ ‘ہنری نکولس چودہ ‘والٹنگ صفر ‘گرینڈ ہوم چھبیس ‘ٹم سائوتھی صفر ‘جیمی سن انچاس اور ویگنراکیس رنز پرآئوٹ ہوئے ۔ محمد شامی نے چار ‘بمراہ نے تین ‘جدیجہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارت کو مجموعی طور پر 97رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ چار وکٹیں باقی ہیں۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 242رنز بنائے تھے۔
دوسرا ٹیسٹ ‘بھارت مشکلات کا شکار‘مجموعی برتری 97رنز ‘4وکٹیں باقی
Mar 02, 2020