گکھڑ منڈی : سیکرٹری کا دورہ ‘سپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

Mar 02, 2020

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سیکرٹری سپورٹس حکومت پنجاب احسان بھٹہ نے 43 کروڑ روپے سے زائد کی حکومت پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے زیر تکمیل کرنل ریٹائیرڈ محمد اقبال باجوہ میموریل ارینا سپورٹس کمپلیکس گکھڑ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور جلد از جلد منصوبہ کی تکمیل کی ہدایت کی۔ متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مذکورہ سپورٹس کمپلیکس10 مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔ باقاعدہ افتتاح کے بعد با ضابطہ طریقہ کار کے تحت شہریوں اور کھلاڑیوں کیلئے کھو ل دیا جائے گا ۔ انکے ہمراہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد وقار حسین دیگر سپورٹس حکام بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں