ٹی ٹونٹی رینکنگ : پاکستان کی پہلی پوزیشن ‘بابر اعظم بلے بازوں میں سر فہرست

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کے بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔بابراعظم کے 879 جبکہ راہول کے 823 پوائنٹس ہیں۔ تیسری پوزیشن آسٹریلین کپتان ایرون فنچ، چوتھی نیوزی لینڈ کے کولن منرو جب کہ پانچویں آسٹریلیا کے گلین میکسویل کے پاس ہے۔ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر، ان کے ساتھ مجیب الرحمٰن دوسرے اور آسٹریلین ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھی پوزیشن ایشٹن ایگر جب کہ پانچویں تبریز شمسی کے نام ہے۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، انگلینڈ 267 پوائنٹس لے کر تیسرے، بھارت 264 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقہ 259 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ چھٹے، افغانستان ساتویں،بنگلہ دیش آٹھویں ، سری لنکا نویں اور عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن