رام اللہ(این این آئی)اسرائیل کی جیل میں قید ایک 77 سالہ فلسطینی کی کینسر کے مرض کا شکار ہونے کے بعد اسرائیلی اسپتال میں سرجری کی گئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود اس کی حالت بدستور انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران نے کہاکہ اسرائیل میں قید کینسر کے شکار فلسطینی موفق عروق کو صہیونی ریاست کے برزلائے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے بستر علالت زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا۔
کینسرمیں مبتلا معمر فلسطینی قیدی کی زندگی خطرے میں پڑ گئی‘ ہسپتال منتقل
Mar 02, 2020