لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا اتوار و ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق کا ماڈل بازار میاں پلازہ کا دورہ.افسران نے اتوار و ماڈل بازاروں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور کوالٹی اور شکایات سیل کا جائزہ لیا.سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا گیا،کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں اور پھل موجود ہیں اور صارفین خریداری کر رہے ہیں۔