نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں کوئی جعلسازی نہیں کی گئی، یاسمین راشد

لاہور(نیٹ نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں کوئی جعل سازی نہیں کی گئی، وہ اْن رپورٹس پر آج بھی قائم ہیں۔ حکومت اور عدالت نے سابق وزیراعظم کو باہر جانے کی مشروط اجازت دی، مگر وہ اس پر پورے نہیں اترے، علاج سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے حوالے سے ساری رپورٹس میں نے خود دیکھی تھیں۔ ان کو باہر بھیجنے کی تائید ایک شرط پر کی تھی کہ وہ اپنی تمام رپورٹس ریگولر تصدیق کیلئے ہمیں بھیجیں گے۔ نواز شریف 16 ہفتے سے کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، اس کا مطلب ہے کہ یہاں پر ہونے والا علاج ٹھیک تھا، جس کا اثر ہوا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ اس کو روکنے کی کوششں بہت اچھی رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا ایک وائرل انفیکشن ہے جو پھیپھڑوں پر اثر کرتا ہے۔ سارے ہسپتالوں کے اندر خاص وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...