غیرقانونی ٹھیکوں کا ریفرنس :یوسف رضا گیلانی پر فردجرم آج عائدکی جائے گی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی پر اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام کے ریفرنس پرسماعت آج ہوگی ۔عدالت نے آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر رکھی ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس کی سماعت  احتساب عدالت کے جج اعظم خان  کریں گے۔ عدالت نے آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر رکھی ہے ، جبکہ  تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت  بھی دے رکھی ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی  گزشتہ  سماعت   میں احتساب عدالت کے جج محمداعظم خان کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے 2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی تھی ۔ گزشتہ  سماعت کے دوران شریک ملزمان سابق پی آئی او سلیم بیگ اور انعام اکبرسمیت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی عدالت پیش ہوئے تھے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو گزشتہ برس نیب نے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں متعدد بار طلب کیا تھا علاوہ ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی وہ احتساب عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن