او آئی سی کا وفد لائن آف کنٹرول کا دورہ کرےگا: ترجمان دفتر خارجہ

Mar 02, 2020 | 13:20

ویب ڈیسک

اسلام آباد:او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبیے دو سے چھ مارچ تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف ایم الدوبیے دو سے چھ مارچ تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔دورے میں انہیں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال بارے بریفنگ دی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد کو لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کراے جائے گا،جہاں وفد بھارتی فائرنگ سے شہری آبادی کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے گا۔

مزیدخبریں