لکسمبرگ فری ٹرانسپورٹ سروس فراہم کر نیوالا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

Mar 02, 2020 | 13:20

ویب ڈیسک

 لکسمبرگ حکومت نے عوام کیلئے سفری سہولیات بالکل مفت کر دیں، اسطرح لکسمبرگ فری ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لکسمبرگ حکومت نے عوام کیلئے سفری سہولیات بالکل مفت کر دیں، ٹرین میں صرف فرسٹ کلاس مسافروں کو ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ حکومت کے اس اقدام سے سیاح بھی یہاں کا رخ کریں گے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق بس اور ٹرین میں مفت سفر کا مقصد لوگوں کو گاڑیاں چھوڑنے پر مجبور کرنا اور انہیں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں