خیبرپختونخوا سے افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی کا عمل آج سے شروع ہو گا۔ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کے ایک ترجمان نے کہا کہ افغانستان واپس جانے کے خواہشمند پناہ گزینوں کے اندراج کیلئے ضلع نوشہرہ کے علاقے اذاخیل میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر افغانستان میں سکونت کے بعد نقد امداد کے مرکز میں ہرافغان پناہ گزین کو دوسو ڈالر فراہم کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں چوبیس لاکھ افغان پناہ گزین مقیم ہیں جن میں سے دس لاکھ کا اندراج ہے اور چودہ لاکھ پناہ گزینوں کااندراج نہیں ہے۔