سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے پیر کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے دفاع اور سیکورٹی تعاون ، تربیتی وفود کے تبادلے سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے اقدامات اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملک خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کی عظیم تاریخ کے حامل ہیں جنہیں پائیدار شراکت داری میں تبدیل کیا جارہا ہے۔