رائیونڈ(نامہ نگار)جرنلسٹ پریس کلب رائیونڈ کا ہنگامی اجلاس ، جرنلسٹ پریس کلب رائیونڈ کے نائب صدر چوہدری اسلم کے ساتھ پولیس چوکی بھوئے آصل کے انچارج طیب خاں کی بدسلوکی اور نارواسلوک کی بھر پور مذمت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جرنسلٹ پریس کلب رائیونڈکا ہنگامی اجلاس مہر عدنا ن چوہدری کی زیر صدارات ہوا۔ اجلاس میں جرنسلٹ پریس کلب رائیونڈ کے نائب صدر چوہدری اسلم اور انکے رفقاء کیساتھ پویس کے ہتک آمیز رویے کی بھرپور مذمت کی گئی۔شرکاء اجلاس نے ڈی پی او قصور عمران کشور اور آئی پنجاب سے مطالبہ کیاگیا کہ چوکی انچارج بھوئے آصل طیب خاں کی صحافی کے ساتھ بد تمیزی اور بلا وجہ حوالات میں بند کرنے کا نوٹس لے کر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جرنلسٹ پریس کلب رائیونڈ کا اجلاس ، نائب صدر چوہدری اسلم کیساتھ پولیس کے نارواسلوک کی بھر پور مذمت
Mar 02, 2021