یورپ میں اسلاموفوبیا کی وبا بغض اور بے خبری کانتیجہ ہے: صاحبزاہ مرتضی علی ہاشمی 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحر یک لبیک یا ر سو ل اللہ ؐ  و تحر یک صر ا ط مستقیم کے زیر اہتما م6ما رچ کو 12واں عقیدہ توحید سیمینار اور ختم بخاری شریف کے 13 ویں جلسہ دستار فضیلت کے موقع پر صراط مستقیم یونیورسٹی رضا نگر لکھوڈیررنگ روڑ لاہور میں ہونے والی ’’وحدت امت کانفرنس‘‘ کے سلسلہ میں مرکزصراط مستقیم تاج باغ لاہور میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ناظم کانفرنس صاحبزاہ مرتضیٰ علی ہاشمی نے کی۔اجلاس میں 20 کمیٹیوں کے نگران نے رپورٹ پیش کی جس پر ناظم کانفرنس نے اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں بتایاگیا صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں کنونشنز،کارنر میٹینگز ،تشہیری اور انتظامی مہم عروج پر ہیں۔آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے علماء و مشائخ اور عوام اہلسنت کثیر تعدادمیں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے کہاوحدت امت کے موضوع پر ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی ایک نایاب مقالہ پیش کریں گے ۔وحدت امت کانفرنس دفاع ِایمان اور دفاعِ پاکستان کیلئے فکری واعتقادی سامان فراہم کرے گی۔ استحکام پاکستان میں جاندار کردار ادا کرے گی۔یورپ میں اسلاموفوبیا کی وبا اسلام سے بغض اور بے خبری کانتیجہ ہے۔اسلاموفوبیا کو دہشت گردی قرار دے کر یورپ میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن