ایل او سی پربھارتی فائرنگ سے نیلم جہلم پراجیکٹ پر کام رکا ہو ا ہے

 اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں بتایا گیاکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی وجہ سے نیلم جہلم پراجیکٹ پر کام بند ہے چینی انجینئرز وہاں کام کرنے کیلئے نہیں ہیں ۔وزارت آبی وسائل کے حکام پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہارکیا اور کہاکہ باربار رابطے پر بھی جواب نہیں دیتے ہیں گزشتہ روز قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے آبی وسائل کا اجلاس نواب یوسف تالپور کی صدارت میں ہوا ۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر شیلنگ کی وجہ سے نیلم جہلم پر کوئی کام نہیں ہورہا شیلنگ کی وجہ سے چینی وہاں پر نہیں آرہے 2022میں نیلم جہلم منصوبے کے لئے کوئی فنڈز نہیں مانگے گئے ۔کمیٹی اجلاس میں آن لائن سسٹم میں خلل کے باعث صوبائی حکام کوسوالات کے جواب میں مسائل کاسامنا  ہے، کمیٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کے آن لائن اجلاس میں 27 ممالک شریک ہوئے ہر جگہ کامیاب آن لائن اجلاس ہوتے جبکہ یہاں سسٹم کا م ہی نہیں کر رہا ۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے اجلاس کو بتایا کہ دیا میر بھاشاڈیم متاثرین کی آبادکاری کاکام جاری ہے رکن کمیٹی علی نواز اعوان نے راول ڈیم پارک کھولنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی میں پیش کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن