کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے مشیر جیل خانہ جات سندھ کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیاہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا اعجاز جاکھرانی کیخلاف ایجوکیشن ورکس سروس میں انکوئری جاری ہے۔ پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں اعجاز جاکھرانی کے خلاف نیب انکوائریز سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت اعجاز جاکھرانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکوئری میں کال اپ نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور نیب بدنیتی پر انکوئری کر رہا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز جاکھرانی کے خلاف ایجوکیشن ورکس سروس میں انکوئری جاری ہے۔دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت تک اعجاز جاکھرانی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو 15 مارچ تک اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری سے روک دیا
Mar 02, 2021