نیشنل سکول آف پبلک پالیسزمیں ریکٹر کی تعیناتی ،چارسوسے زائد درخواستیںموصول 

Mar 02, 2021

اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان ) نیشنل سکول آف پبلک پالسیزمیں ریکٹر کی تعیناتی کے لیے گریڈ22کے آفسران کی چارسوسے زائد درخواستیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہوگئی ہیں، ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اپنے جاری کردہ نوٹس میں مختلف کیڈر پاس، پی ایس پی ، ایس جی کے گریڈ 22کے سرونگ آفسران اور ریٹائرڈ آفسران سے 26فروری تک درخواستیں طلب کی تھیں،این ایس پی پی میں چار سال کی مدت کے لیے دو ریکٹرز کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں ، سرونگ کے علاوہ ریٹائرڈآفسران کی، این ایس پی پی  2020   پالیسی کے تحت( ایم پی سکیل ) منجمنٹ پوزیشن سکیل میں تعیناتی کی جائے گی ، ریٹائرڈ آفسران جن کی عمر65 ساک سے زائد ہو ان سے تجربہ ، پوسٹنگ ، گروپ سے متعلق تفصیلات(CV) طلب کی گئی ہیں، قانون کے مطابق گریڈ22میں تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کو حاصل ہے وہ ہی مذکورہ آفسران کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہیں جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفیکیشن جارکرتا ہے، ریکٹر ز کی تعیناتی کے حوالے سے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ 26فروری تک مجموعی طورپر گریڈ 22کے سرونگ اور ریٹائرڈ آفسران کی چار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں