کاٹن یارن کی درآمد پرتمام ڈیوٹیز کا فوری خاتمہ کیا جائے: بلال جمیل

Mar 02, 2021

فیصل آباد(آن لائن) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئر مین انجینئرمحمد بلال جمیل نے مطالبہ کیا کہ   حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کاٹن یارن کی درآمد پرتمام ڈیوٹیز کا فوری خاتمہ اور کاٹن یارن کی برآمدات پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دھاگے کی مصنوعی قلت پیدا کرکے من مانی قیمتیں وصول کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کرے ،ملک میں کاٹن یارن کا بحران ویلیو ایڈڈ سیکٹر کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جو کورونا سے بھی بڑا خطرہ  بنتا جا رہا ہے مگر انتہائی اہمیت کے اس مسئلے پر مثبت پیش نہ ہونا افسوس ناک ہے حکومت کو کارٹلز اور مافیاز کے خلاف جہاد کرنا ہوگاانکو نکیل ڈالے بغیر نا تو برآمدات بڑھ سکتی ہے ناہی عوام کو مہنگائی و بے روز گاری نجات دلائی جاسکتی ہے،اگر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کو فوری حل نہ کیا تو ہماری ایکسپورٹ پر انتہائی منفی اثرا ت مرتب ہونگے ۔

مزیدخبریں